< Introduction « Jamia Anwarul Quran

Introduction


سرپرست اوّل کا تعارف:


نام:حضرت مولانا محمد عبداﷲ درخواستی رحمۃ اﷲ علیہ۔


والد ماجد: بزرگ میاں جی محمود الدین رحمۃ اﷲ علیہ۔


لقب: ’’حافظ الحدیث‘‘ یہ لقب حضرت مولانا انور شاہ کشمیری رحمہ اﷲ نے کثرت سے احادیث طیبہ حفظ ہونے کے پیش نظر دیا۔


ولادت باسعادت: محرم الحرام ۱۳۰۷ھ بمطابق ۱۸۸۷ء ۔


جائے ولادت : بستی درخواست، مضافات خان پور ضلع رحیم یار خان، پنجاب، پاکستان۔


تعلیم : قرآن مجید گیارہ برس کی عمر میں اپنے والد محترم سے حفظ کیا۔ ابتدائیہ سے مشکوۃ شریف تک تعلیم اپنے آبائی علاقے میں حضرت شیخ احمد بخش اور مولانا الٰہی بخش رحمہ اﷲ سے حاصل کی۔ دورۂ حدیث ۱۹۱۹ء میں حضرت مولانا انورشاہ کشمیری رحمہ اﷲ کے شاگرد مولانا محمد صدیقی حاجی پوری رحمہ اﷲ سے پڑھا۔ تفسیر کا علم مشہور مفسر قرآن مولانا حسین علی واں بچھراں سے حاصل کیا۔ احادیث کی اجازت حضرت مولانا انور شاہ کشمیری رحمہ اﷲ سے ملی۔


اصلاحی تعلق: حضرت خلیفہ غلام محمد دین پوری رحمۃ اﷲ علیہ۔


تدریس: جامعہ مخزن العلوم خان پور۔


دینی و ملی خدمات: تحفظ ختم نبوت کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔ تقریباً ۵۰۰ سے زائد مدارس قائم کیے۔ بستی درخواست میں شرک وبدعات کے خاتمے کیلئے تبلیغ کا سلسلہ شروع کیا۔ تقریباً ۷۵ سال تک قرآن کریم کی تفسیر پڑھاتے رہے۔ ۳۲ سال تک بحیثیت امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سیاسی قیادت کرتے رہے۔


وصال: اگست ۱۹۹۴ء۔


بانی ادارہ کا مختصر تعارف:


نام: حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی رحمۃ اﷲ علیہ ۔


والد ماجد: حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداﷲ درخواستی رحمۃ اﷲ علیہ۔


لقب: جانشین حافظ الحدیث، شیخ التفسیر، شیخ الحدیث۔


ولادت باسعادت: بستی مومن، تحصیل خان پور، ضلع رحیم یار خان۔


تعلیم: از ابتداء تا انتہاء اپنے والد گرامی حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداﷲ درخواستی رحمۃ اﷲ علیہ کے زیر سایہ جامعہ مخزن العلوم خان پور میں تعلیم دین حاصل کی۔۲۲ سال کی عمر میں دستار بندی ہوئی۔


اصلاحی تعلق: ولی کامل حضرت مولانا حماد اﷲ ہالیجوی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ۔


درس و تدریس: جامعہ مخزن العلوم خان پور، جامعہ انورالقرآن نارتھ کراچی۔


تبلیغی اسفار: برطانیہ، کینیڈا، ویسٹ انڈیز، ساؤتھ افریقہ، امریکا، فیجی، سنگاپور، ملیشیاء، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، مصر، بنگلادیش، ہندوستان، ترکی، روس، ازبکستان، تاجکستان اور حجاز مقدس سمیت متعدد ممالک میں آپ نے تبلیغی سفر کیے۔


ادارہ کا قیام: جامعہ انوارالقرآن کراچی آپ کا قائم کردہ ملک کا ممتاز اصلاحی اور دینی ادارہ ہے۔ جامعہ کی بنیاد یکم جمادی الاخریٰ ۱۴۰۱ھ بمطابق ۹ مارچ ۱۹۸۱ء کو رکھی گئی۔ اس ادارے سے اب تک تقریباً ۴۵۰۰ حفاظ کرام، ۱۵۳۰ علماء کرام اور ۸۲۰ مفتیان عظام سند فراغت پانے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ جو اندرون و بیرون ملک مختلف دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔


عہدے و مناصب:


٭ بانی ومدیر جامعہ انورالقرآن آدم ٹاؤن نارتھ کراچی


٭ سابق نائب امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان


٭ بانی و صدر پاکستان شریعت کونسل


٭ سابق مدرس مسجد نبوی شریف

وصال: ۳۱ دسمبر ۲۰۱۹ء