< Introduction « Jamia Anwarul Quran

Introduction

Introduction:

جامعہ انوار القرآن ،مختصر تعارف شیخ التفسیر وحافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی رحمہ اللہ وہ عظیم شخصیت ہیں کہ جنہوں نےپون صدی (75سال)تک پاکستان کے مختلف حصوں میں قرآن وسنت کی تعلیمات کوعام کیا اورقریہ قریہ،بستی بستی تشریف لے جاکر سینکڑوں دینی مدارس قائم کرائے اور ہزاروں مدارس کی سرپرستی فرمائی اور اُن کے بعد اُن کے جانشین شیخ الحدیث حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی رحمہ اللہ اس عظیم مشن کولے کر آگے بڑھے۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی جامعہ انوارالقرآن ہے۔جامعہ انوارالقرآن ،نارتھ کراچی میں واقع ملک کی ایک عظیم الشان دینی درسگاہ ہے جوعرصہ 42 سال سے اسلامی علوم کی ترویج میں مصروف ِ عمل ہے۔

جامعہ کی بنیادشیخ التفسیر وحافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی رحمہ اللہ نے 1980میں اپنے مبارک ہاتھوں سے رکھی،جس کے بانی جانشین حافظ الحدیث حضرت مولانا فداءالرحمن درخواستی رحمہ اللہ ہیں۔

جامعہ اور اس کی شاخوں میں 130مستندوتجربہ کاراساتذہ کرام کی زیرِنگرانی تقریباً2000 سے زائدطلباءوطالبات دینی وعصری تعلیم حاصل کررہے ہیں جن میں سے تقریباً400 سے زائد مستحق مسافر طلباء رہائش پذیر ہیں جن کی تمام تر ضروریات کھانا،رہائش،کتابیں ،علاج معالجہ ،ماہانہ وظائف کاجامعہ کفیل ہے۔جامعہ انوارالقرآن کے سالانہ اخراجات تقریباً 5کروڑ روپے کے لگ بھگ ہیں۔

جامعہ کے شعبہ جات ایک نظر میں

جامعہ میں درج ذیل مختلف شعبوں میں دینی وعصری تعلیم کاسلسلہ جاری ہے:

شعبۂ خطابت 13 شعبہ اقراء 7 درسِ نظامی 1
شعبہ ٔ صحافت 14 مونٹیسوری واسکول 8 دارالافتاء 2
دارالتصنیف 15 دراساتِ دینیہ 9 تخصص فی الفقہ الاسلامی 3
شعبہ ٔنشرواشاعت 16 معلمہ کورس 10 قاعدہ 4
کنونشن سینٹر 17 تربیتی کورسز 11 ناظرہ 5
مدرسۃ البنات 18 سمرکیمپ کورسز 12 تحفیظ القرآن الکریم 6


اِس سال(2023)جامعہ کے مختلف شعبوں میں زیرِتعلیم طلبہ وطالبات کی تعداد

تعداد شعبہ جات
165 درسِ نظامی (عالم کورس) میں پڑھنے والے طلبہ کرام
32 تخصص فی الفقہ (مفتی کورس)میں پڑھنے والے طلبہ کرام
310 شعبہ بنین میں قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبہ کرام
168 شعبہ بنین میں قاعدہ وناظرہ پڑھنے والے طلبہ کرام
461 شعبہ بنات میں قاعدہ ،ناظرہ اور حفظ پڑھنے والی طالبات
276 شعبہ اسکول میں پڑھنےوالے طلبہ اور طالبات
1412 كل تعداد

جامعہ کی گزشتہ 42 سالہ کارکردگی اور خدمات

گزشتہ 42سال میں جامعہ انوار القرآن سے ہزاروں طلباء وطالبات نے علم حاصل کیا او ر اب وہ دنیا بھر میں دینی تعلیم پھیلانے کااہم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ذیل میں کچھ اعداد وشمار ملاحظہ کیجیے:

تعداد شعبہ جات
4600 تکمیلِ قرآن مجید کی سعادت حاصل کرنے والے طلباءوطالبات
1580 عالم کورس مکمل کرنے والے علماء کرام
840 مفتی کورس مکمل کرنے والے مفتیان عظام
7020 كل تعداد

جامعہ کے زیرِ اہتمام شاخیں

ملکِ پاکستان کے مختلف حصوں میں جامعہ کے زیرِ انتظام بہت سے مدارس ومساجد کام کررہے ہیں:

جامع مسجدعمر فاروق وحسین پتھورو،ضلع عمر کوٹ 7 مدرسہ عربیہ تجویدالقرآن پتھورو،ضلع عمرکوٹ 1
مرکز حافظ الحدیث،حسن ابدال 8 جامع مسجد محمدی پتھورو،ضلع عمرکوٹ 2
جامع مسجد محمدی ،اسلام آباد 9 جامع مسجد حافظ الحدیث،حسن ابدال 3
مدرسہ انوارالقرآن ،دمیک چترال 10 جامع مسجد الہدی ،دمیک چترال 4
30سے زائد قرآنی مکاتب 11 النافع اکیڈمی 5
مدرسہ عائشہ للبنات،پتھورواکڑی 12 10 سے زائدمساجد 6

جامعہ اور اس کی شاخوں کے ماہانہ اخراجات

تعداد شعبہ جات
920,000(نولاکھ بیس ہزار روپے) رہائش پذیر طلباء کرام کے مطبخ کاماہانہ خرچ تقریباً 1
90,000(نوے ہزار روپے) رہائش پذیر طلباء کرام کاماہانہ وظائف خرچ تقریباً 2
8,0000(نوے ہزار روپے) رہائش پذیر طلباء کرام کاماہانہ وظائف خرچ تقریباً 3
720,000(سات لاکھ بیس ہزارروپے) اساتذہ کرام وعملہ کی ماہانہ تنخواہیں(سیلری) 4
690,000(چھ لاکھ نوے ہزار روپے) یوٹیلیٹی ماہانہ بلزتقریباً 5
745,000(سات لاکھ پینتالیس ہزارروپے) الناماہانہ تعمیراتی مصارف تقریباً 6
39,65,000(انتالیس لاکھ پینسٹھ ہزارروپے) جامعہ کی مختلف شاخوں کے ماہانہ اخراجات تقریباً
475,80,000(چارکروڑ پچھترلاکھ اسی ہزار روپے) ٹوٹل ماہانہ اخراجات 6
475,80,000(چارکروڑ پچھترلاکھ اسی ہزار روپے) ٹوٹل ماہانہ اخراجات 6

جامعہ ایک غیر سرکاری ادارہ ہے ،اس کاکوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے۔اس کے تمام اخراجات اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عام مسلمانوں کے تعاون اور جامعہ سے خصوصی تعلق ومحبت رکھنے والے حضرات کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت پورے ہوتے ہیں۔


اللہ تعالیٰ ہم سب کودینی اداروں سے محبت اور اُن کی خدمت کی توفیق عطافرمائے۔آمین

برائے رابطہ :

0333،3573241
021،36999095
0112-0395-0103-0053 اکاؤنٹ نمبر بنام جامعہ انوار القرآن

آپ وزٹ کیجیے!

آپ کو دعوت دی جاتی ہے کہ آپ جامعہ تشریف لائیں اور جامعہ کاوزٹ کریں،ان شاءاللہ دینی تعلیم کےسلسلوں کو دیکھ کر آپ سکون محسوس کریں گے۔